وزارت خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے لئے گجرات میں رابطہ دفتر قائم کردیا

گجرات، اووسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے گورنمنٹ سائنس کالج کے قریب جی ٹی روڈ پر بینکوئٹ ہال کے ایک حصے میں کرائے کی عمارت میں اپنے رابطہ دفتر باضابطہ کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر نصف درجن اہلکاروں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ماتحت کام کرنا شروع کیاہے۔

 آفس کھلنے کے پہلے ہی دن دستاویزات کی تصدیق کے لیے درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد نے درخواستیں جمع کروائیں۔ وزارت خزانہ کے دفتر کے کھلنے سے گجرات اور آزاد جموں و کشمیرکے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری برادری، طلباء اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اپنے دستاویزات کی تصدیق کے لیے اسلام آباد اور لاہور کے سفر میں وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔

 پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد کا تعلق گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، وزیر آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے خطوں سے ہے جو دنیا بھر میں آباد ہیں اور وہ طویل عرصے سے اپنے شہروں کے قریب ایسی سہولت کا مطالبہ کر رہے تھے۔

دفتر خارجہ کے آفس کھولنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے بھی یہ دعوہ سامنے آرہاہے کہ ان کی کاوشوں اور کوششوں سے یہ سہولت مہیاکی گئی ہے۔ انتخابات قریب ہونے کے باعث متعدد حلقے قمر زمان کائرہ کو یہ کریڈٹ دے رہے ہیں ان کا دعوہ ہے کہ قمرزمان کائرہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے،

 ذرائع کے مطابق پرویز اقبال لوسر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو گجرات میں فارن آفس کے رابطہ دفتر کے قیام کی باقاعدہ درخواست دی تھی پرویز اقبال لوسر کو وزیراعظم پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر اس مسئلے کو حل کریں گے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے دفتر کے قیام کو خوش آئند عمل قرار دیاگیاہے

Comments are closed.