ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کر لیا

تہران: ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غیرارادی طور پر مار گرانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے، تہران نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسلح افواج کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

ایران نے اپنی تحقیقات کے بعد یوکرین کے ایوی ایشن و سیکورٹی ماہرین کو گرائے گئے مسافر طیارے کے بلیک باکس تک رسائی دے دی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مہم جوئی کے بعد بحران کے دوران انسانی غلطی کے باعث پیش آنے والے واقعے پر ایران متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو یوکرین کا مسافر طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 176 افراد ہلاک ہوئے، جن میں167 مسافر اور عملے کے9 افراد شامل تھے۔ 82 ایرانی اور 63 کینیڈین، تین برطانوی شہریوں سمیت یوکرین اور سویڈن افراد شہری بھی ۔ طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کِیف جا رہا تھا۔

Comments are closed.