میڈرڈ،اسپین کی وزارت صحت نے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے نئی اموات نہیں ہوئیں۔متاثرہ مریضوں میں بھی مزید کمی واقع ہوئی ، اس سے قبل 71 نئے مریض جبکہ اس سے پہلے جمعہ کے دن 96 تھے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس سے مجموعی طور پر 27،127 سے متعلق اموات ہوئیں۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 239،638 ہے۔ اسپین میں گذشتہ ہفتے میں کورونا وائرس سے 35 اموات ہوئی ہیں ۔
زیادہ تر نئے مریض میڈرڈ 18 اور کاتالونیا میں 16 سامنے آئے ۔ خطے کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کاسٹیلا ی لیون 11جبکہ ویلینسیا کے علاقے میں 6 کا مریض سامنے آئے۔
Comments are closed.