نیوزی لینڈ کورونافری ملک کے رگبی اسٹیڈیم میں42ہزار شائقین نے رگنی میچ دیکھا

آکلینڈ۔ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں جاری لاک ڈاون اور پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیاتھا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف کی فضا ہے اور درجنوں ملکوں میں چار سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں، ایسے میں دنیا کے کورونا فری ملک نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سٹیڈیم میں 42 ہزار سے زائد افراد نے رگبی کا میچ دیکھا ہے۔

مقامی کلب ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے لیے وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے کیونکہ نیوزی لینڈ کو وائرس سے پاک ملک قرار دیا جا چکا ہے۔

نیوزی میں وائرس کے دو ہزار سے کم کیسز سامنے آئے تھے اور حکومت نے جون کے آغاز میں وبا پر مکمل قابو پا لیا تھا۔

Comments are closed.