اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں قتل عام میں مصروف مودی سرکار نے سیکیورٹی کونسل کے غیرمستقل رکن بننے کیلئے جوڑ توڑ بھی شروع کر دیا، جس نے عالمی ضمیر اور انصاف پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
ہزاروں کشمیریوں کی قاتل بی جے پی حکومت اب انسانی حقوق روندنے کیلئے عالمی لائسنس حاصل کرنے کیلئے بھی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سال کیلئے غیرمستقل رکن بننے کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دیا۔
دہشت گرد مودی سرکار کی عالمی قوانین،انسانی حقوق کی سنگین پامایالیاں دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل عام اور کشمیریوں کی نسل کشی، کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں میں معصوم شہریوں پر گولہ باری اور بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کیلئے بھارتی لابنگ نے عالمی ضمیر اور انصاف پر سوالات اٹھا رہی ہے۔ کیونکہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن، متنازعہ شہریت بل کیخلاف بھارت کے اندر احتجاج اور چین، نیپال سمیت دیگر پڑوسیوں کے ساتھ سرحدی تنازعات کے باوجود بھارت کو رکنیت سے نوازنا بین الاقوامی قوانین اور انصاف پر کاری ضرب ہوگا۔
انسانی حقوق کے علم بردار پوچھ رہے ہیں،کیا دُنیا بھارت کی سیفران، مذہبی اور ہندو دہشتگردی نظر انداز کردے گی؟ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد کلبھوشن بھی بھارتی دہشتگردی کے منہ بولتا ثبوت ہے، ایسے میں بھارت کیسے عالمی اعزازحاصل کرسکتا ہے۔
Your writing is perfect and complete. casino online However, I think it will be more wonderful if your post includes additional topics that I am thinking of. I have a lot of posts on my site similar to your topic. Would you like to visit once?