چین اور بھارت سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر رضامند

بھارت کے وزیر دفاع اور چین کے جنرل وی فینگی نے جمعہ کے روز ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔بھارت اور چین نے وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہے کہ کسی بھی فریق کو کوئی مزید ایسی کارروائی نہیں کرنی چاہیے جس سے یا تو صورتحال مزید پیچیدہ بنے یا سرحدی علاقوں میں معاملات کشیدہ ہوں.

چین کی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس اجلاس کے بارے میں ایک خبر میں کہا کہ جنرل وی فینگی کا کہنا تھا کہ فریقین کو امن و استحکام کو فروغ دینا چاہیے اور موجودہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار مکمل طور پر بھارت ہے مگر چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

20 جون کو گالوان وادی میں کشیدگی کے دوران 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں فریق پیچھے ہٹنے پر رضامند ہوئے تھے

2 Comments
  1. steel bite pro review says

    Quality content is the crucial to interest the people to go to see
    the site, that’s what this web page is providing.https://gorod-lugansk.com/user/TeriBrehm36520/

  2. coupon says

    I was able to find good info from your blog posts.

    Here is my page … coupon

Comments are closed.