بی آر آئی کے تحت پاک چین یوتھ انٹرپرینیورشپ کو بڑھایا جائے گا،سی آئی ایف ٹی آئی ایس

،بیجنگ: انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کا پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے کا عزم نوجوانوں کے جدید آئیڈیازاور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دیاجائےگا۔

گوادر پرو کے مطابق انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے زیر اہتمام مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو کاروبار کی جانب راغب کرکے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے تحت ترقی کے عمل شریک کرنا ہے ۔آن لائن پروگرام میں آل پا کستان چین دوستی ایسوسی ایشن کی نمائندگی جنرل سکریٹری فروا ظفر اور ممبر کاشف قطب نے کی جبکہ چین ، ایشیاء ، افریقہ اور یورپی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شریک ہوئے ۔فروا ظفر کے مطابق فورم میں پیش متعددپروگراموں سے شرکا ء مستفید ہوئے اور ایسے مزید منصوبوں سے منسلک ہوئے ۔ فورم سے نوجوانوں کو سی پیک منصوبوں میں شامل ہونے کے لیے بھرپور رہنمائی بھی میسر آئی اور انہوں نے ا ے پی سی ایف اے کے بروقت اقدام کو سراہا گیا۔

بی آر آئی یوتھ الائنس کے چیئرمین کن فینگ نے بی آر آئی کی تعمیر میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے مواقعوں پر روشنی ڈالی اور بین الاقوامی یوتھ انوویشن اور انٹرپرینیورشپ انیشی ایٹو کا باقاعدہ آغازکیا۔

Comments are closed.