’ادب‘ کا 2020 کا نوبل انعام امریکی خاتون شاعرہ لوئس گلک کے نام

مانیٹرنگ ڈیسک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرنوبیل پرائز کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 77 سالہ لوئس ایلزبتھ گلک کو ان کی بے باک شاعری کے باعث رواں سال کا نوبیل انعام دیا جا رہا ہے۔نوبیل کمیٹی نے لوئس گلک کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شاعری سے انسانی وجود کی خوبصورتی آفاقی محسوس ہوتی ہے اور انہوں نے بے باک الفاظ کا انتخاب کیا۔

امریکی شاعرہ لوئس گلک 1943 میں امریکی شہر ریاست نیویارک میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ ریاست میساچوٹس میں گزارا۔لوئس گلک نے انگریزی، جرمن، سویڈش اور اسپینش زبانوں میں بھی کتابیں لکھیں اور انہوں نے شاعری سمیت ادب کی دیگر صنفوں میں بھی کامیاب طبع آزمائی کی۔

ان کی پہلی انگریزی کتاب 1965 میں شائع ہوئی اور مجموعی طور ان کی 20 کے قریب انگریزی کتابیں شائع ہوچکی ہیں، جب کہ ان کی تصانیف کے دیگر زبانوں میں تراجم بھی ہوئے۔لوئس ایلزبتھ گلک نے سویڈش، اسپینش اور جرمن زبانوں میں بھی ادب لکھا اور ان کی یورپی زبان کی تحریروں کو بھی بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔

Comments are closed.