برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورسن جانسن نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔ جس کے بعد جم اور دکانیں بھی 2 دسمبر سے کھل جائیں گی۔ جن جگہوں پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہوا تو انہیں بند ہی رکھیں گے جبکہ مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہے ہیں۔
برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو انتہائی مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔ اکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج انتہائی متاثر کن ہیں۔ تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک کیے جائیں گے۔
Comments are closed.