اسپین میں دسمبرکی چھٹیوں سے شروع ہونے والے وائرس کے پھیلاو میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ تاہم پہلی بار پھیلاو کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 14 دنوں کے دوران ایک لاکھ باشندوں میں یہ شرح 783.25 ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت صحت کے حکام پر امید ہیں کہ آنے والے دنوں میں وائرس کے پھیلاو میں مزید کمی ہوگی۔
وائرس کے پھیلاو میں ہفتہ وار 100پوائنٹس کی شرح کے ساتھ کمی واقع ہورہی ہے۔اگر اسی رفتار سے پھیلاو میں کمی جاری رہی تو حالات معمول پر آنے میں 6 سے 7 ہفتے کا عرصہ لگے گا۔ماہرین اندازہ لگارہے ہیں کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد حالات کیسے ہوں گے۔26 جنوری کے بعد سے پوائنٹس میں کمی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔
جمعرات کے روز جاری اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس کے 29 ہزار 2 سو 76 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں 4ہزار 8 سو 23 افراد آئی سی یو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 6 سو اٹھائیس افراد ہسپتالوں میں داخل جبکہ 3ہزار 4 سو بیالیس کو ڈسچارج کیاگیاہے۔
Comments are closed.