فرانس میں کورونا پابندیاں نرم۔۔سیاحوں پر پابندی 9 جون سے ختم کرنے کا فیصلہ

فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاہے کہ لاک ڈاون میں نرمی 19 مئی کو کی جائے گی جس کے بعد ملک بھر میں ریسٹورنٹس، بارز کوکھول دیا جائے گا اس کے علاوہ سینما،تھیٹر کے ساتھ دیگر سرگرمیوں کی اجازت بھی دی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ 9 جون سے بین الااقوامی سیاحوں کو فرانس میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم وہی سیاح ملک میں داخل ہوسکیں گے جن کے پا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ ہوگا۔

فرانس میں کوروناوباء کے باعث تیسراملک گیر لاک ڈاون نافذ ہے جس میں شہریوں کو گھرسے 10 کلومیٹر دور جانے کی اجازت نہیں ہے اور رات کے کرفیو کا آغاز شام 7 بجے سے صبح تک جاری رہتاہے۔3 مئی سے سفر کے لئے 10 کلومیٹر کی حدود والی پابندی ختم ہوجائے گی۔رات کے کرفیو کا آغاص 7 بجے کی بجائے 9 بجے ہواکرے گا۔800 کی کپیسٹی والے سینما گھر کھول دئیے جائیں گے۔

لاک ڈاون میں یہ نرمی ایسے علاقوں میں ہوگی جہاں ایک لاکھ آباد میں کیسز کی شرح 400 ہے۔9 جون سے کرفیو کا وقت 9 سے تبدیل ہوکر 11 بجے ہوجائے گا۔ریسٹورنٹس اور بارز کو اندرونی اور بیرونی دونوں جگہ پر گاہکوں کو بٹھانے کی اجازت دے دی جائے گی۔کھیلوں کی سرگرمیوں،جم،نمائش، کی اجازت دی جائے گی 5ہزار کی تعداد کے ساتھ ایونٹس کاانعقاد ممکن ہوگا تاہم شرکاء کے پاس ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دیاگیاہے 30 جون سے کرفیو ختم کردیاجائے گا۔

کورونا وباء سے متاثرہ یورپی ممالک میں فرانس کا نمبر دوسراہے۔ ملک بھر میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار ریکارڈ کی گئی یے۔فرانس میں 14.6ملین لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 6.1ملین افراد کودونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ 67 ملین آبادی والے ملک فرانس نے مئی میں 20 ملین جبکہ جون کے تیسرے ہفتے تک 30 ملین آبادی کو ویکسین لگانے کا عندیہ دیاہے۔حکومت کی جابب کوویڈ ایپلیکیشن جاری کی گئی ہے جس میں شہری اپنا کوویڈ سرٹیفیکیٹ سٹور کرسکیں گے جو کہ یورپی یونین کے گرین سرٹیفیکیٹ کی لانچنگ کے بعد اس میں تبدیل ہوجائے گا۔

Comments are closed.