صوبہ کاتالونیا میں 50 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی گئی

دیگر ممالک کی طرح سپین میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ ویکسی نیشن منصوبے اور وائرس کے پھیلاو میں کمی کے بعد سپین نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے متعدد جگہوں پر ماسک کے استعمال سے استثنا دے دیاہے۔ ہسپانوی صوبے کاتالونیا کی آدھی آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔وہ افراد جووائرس سے متاثر ہوئے ان کو ویکسین کی صرف ایک خوراک لگائی جا رہی ہے۔

موسم گرما کی آمد کے ساتھ پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے۔ریسٹورنٹس کو رات دیر تک کھلا رہنے کی اجازت کے بعد حکومت نے نائٹ کلبز کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔تاہم بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں دی گئی۔

پابندیوں میں مزید نرمی ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاو پر منحصر ہے اگر وائرس قابو میں رہا تو مزید نرمیوں کا امکان ہے۔ حکام کی جانب سے شہریوں احتیاط کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

Comments are closed.