اٹلی یوروکپ 2020 کا فاتح، برطانیہ کو شکست

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ یورو کپ کا فائنل آج اتوار کی رات لندن کے ویمبلی اسٹڈیم میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔میچ کے آغاز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کے بعد پہلے ہاف میں گول سکور کیا تاہم اٹلی کی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔

دوسرے ہاف کے دوران اٹلی کی ٹیم نے گول سکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور کرنے کی کوشش متعدد بار ہوئی تاہم گول سکور نہ کیاجاسکا میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں اٹلی نے کامیابی حاصل کر لی۔

لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں یوئیفا یورو کپ 2020 کا فائنل کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ تھا تاہم اطالوی شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

برطانوی حکومت نے کووڈ کی عالمی وبا کے تناظر میں 60 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی ہے۔ ویمبلی اسٹڈیم میں 90 ہزار شائقین کی گنجائش ہے۔وبا کی وجہ سے خصوصی انتظامات کیے گئے اور صرف انھی لوگوں کو میدان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جو ویکسینشن کرا چکے تھے یا جن کے پاس کووڈ کا منفی سرٹیفیکٹ موجود تھا۔

1 Comment
  1. hydroxychloroquine update says

    Hi just wanted to give you a quick heads up and let you know a few of the pictures aren’t
    loading properly. I’m not sure why but I think its a linking issue.
    I’ve tried it in two different browsers and both show
    the same outcome. https://hhydroxychloroquine.com/

Comments are closed.