یورپی یونین کی 12 سے17 سال کے بچوں کو ماڈرنا ویکسین لگانے کی اجازت

یورپی یونین نے 12 سے17 سال کے بچوں کو عالمی وباء سے بچانے کے لئے ماڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔

یورپین میڈیسن ایجنسی نے پہلی مرتبہ 18 سال سے کم عمر افرادکے لئے انسداد کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے،جس کے بعد یورپی ممالک میں 12 سے 17 سال کے بچوں کو ماڈرنا ویکسین لگانے کی اجازت ہوگی۔

یورپی یونین کے ادویات کے نگران ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں 12 سے 17 سال کی عمر تک کے 3 ہزار 700 بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ماڈرنا ویکسین فراہم کی گئی اور اینٹی بانڈیز بننے کے حوالے سے نہایت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔

اس سے قبل یورپ اور امریکا میں 12 سال تک کی عمر کے بچوں کے لئے فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین ہی واحد دوا سمجھی جاتی تھی، یورپی میڈیسن ایجنسی کے فیصلے کے بعد امریکا بھی اس عمر کے بچوں کو ماڈرنا ویکسین فراہمی کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔

Comments are closed.