بارسلونا میں مراکشی نژاد تارک وطن کورئیل اسٹیٹ ایجنسی نے مکان دینے سے انکارپر بارسلونا سٹی کونسل نے فلیٹ کے مالک اور رئیل اسٹیٹ کمپنی پر 45 ہزار یورو جرمانہ عائد کیاہے۔ سٹی کونسل نے واقع کونسل پرستی، امتیازی سلوک قرار دیایے۔ سال 2020 میں رئیل اسٹیٹ ایجنسی نے مکان صرف مہاجر یا دوسرے ملک کا شہری ہونے کی بنیاد پر دینے سے انکار کیا
بارسلونا سٹی کونسل کی جانب سے پہلی بار اسطرح کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ واقع کو انتہائی سنگین جرم میں شمار کیاگیاہے۔ مذکورہ مکان بارسلونیتاکے علاقے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں مقیم مراکشی شہری نے اشتہار دیکھ کر مکان کے لئے رئیل سٹیٹ ایجنسی سے رابطہ کیا مطلوبہ دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود مکان دینے سے انکار کیا گیا۔ ایجنسی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکی مکان کسی دوسرے شہری نے لے لیاہے۔سارے عمل کے بعد ایجنسی نے ایسی شخص کو مکان فراہم کیاجوکہ مراکشی شہری نہیں تھا۔ سٹی کونسل کے اینٹی ہراسمنٹ یونٹ نے معاملے کی چھان بین کے بعد جرمانے کی منظوری دی۔
Comments are closed.