پاناما ليکس کے بعد پينڈورا پيپرز سامنے آنے والے ہيں، مالی بدعنوانيوں کی نئی تحقيقات مکمل ہوگئيں۔ آئی سی آئی جے کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ کيا آپ پنڈورا پيپرز کیلئے تيار ہيں۔ عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ اس میں کئی پاکستانیوں کے بھی نام ہیں۔مالی بدعنوانیوں سے متعلق مشہور زمانہ پاناما لیکس کی طرز پر آئی سی آئی جے کے پنڈورا پیپرز سامنے آنے والے ہیں، تحقیقات مکمل کرلی گئیں،
تحقیقات میں 117 ممالک کے 600 صحافيوں نے حصہ ليا ہے۔آئی سی آئی جے کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ کیا آپ پنڈورا پیپرز کیلئے تیار ہیں، اس میں ایک کروڑ 19 لاکھ لیکس فائلز شامل ہیں، پنڈورا پیپرز اتوار کو رات ساڑھے 9 بجے جاری کئے جائیں گے۔
آئی سی آئی جے نے پاناما پیپرز پر 2016ء میں کام کیا تھا جس سے دنیا کے کئی ممالک کے دارالحکومتوں میں کھلبلی مچ گئی تھی، اس کے باعث نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔پاکستانی صحافی عمر چیمہ جو نئی تحقیقات میں آئی سی آئی جے کی 600 صحافیوں کی ٹیم کا حصہ ہیں، کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز میں جتنے پاکستانیوں کے نام شامل تھے اس بار اس سے بھی زیادہ پاکستانیوں کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں۔
نام ظاہر کئے بغیر انہوں نے کہا کہ پیپرز میں شامل نام بہت دلچسپ ہیں تاہم آپ کو تقریباً 24 گھنٹے انتظار کرنا ہوگا۔عمر چیمہ نے بتایا کہ آئی سی آئی جے کے صحافی گزشتہ دو سال سے پنڈورا پیپرز پر کام کررہے تھے۔رپورٹ کے مطابق پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ دستاویزات کے ساتھ سب سے بھی بڑی تحقیقات ہے، اس سے قبل پاناما پیپرز میں ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر تحقیق کی گئی تھی۔
pour être positionner le mieux possible sur vos expressions phares
on peut passer beaucoup de temps. nicolaseo veut livrer le
positionnement internet envisageable pour tous et propose avec ses employés d’une offre à 500
euros mensuellement.