بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں چین کی قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ اور یوم اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک یادگاری تقریب اقوام متحدہ کے تحت منعقد ہوئی۔ چین میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار سدھارتھ چٹرجی نے اس موقع پر چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور چین اور اقوام متحدہ کے درمیان 50 سالہ تعاون کو بے حد سراہا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ اور چین عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے، دوستانہ عالمی تعلقات کو فروغ دینے اور اقتصادی، سماجی اور ثقافتی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل شا زوکھانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیادی روح اور اصولوں کی پاسداری کی ہے اور دنیا کے عوام بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا بہتر طور پر تحفظ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نئی صورتحال کے تحت اقوام متحدہ کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون پر زور دیتا ہے،
اس ضمن میں نئے قوانین اور نظام وضع کرتے وقت اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت ہونی چاہیے۔عالمی برادری نے ہمیشہ چین کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے جس کے اثرات تعمیری اور انتہائی وسیع ہیں۔
Comments are closed.