پاکستان اور آئی ایم ایف کا سرکلر ڈیٹ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد : آئی ایم ایف  پروگرام کے تحت مزید قرضہ لینے کے لیے پاکستا ناور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا ورچوئل اجلاس میں معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف کو سرکلر میں اضافے  اور  مالیاتی خسارے میں اضافے پر تشویش ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو فروری تک معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا، پاکستان نے جولائی تا  فروری ٹیکس آمدن پر بریفنگ دی،  پاکستان جولائی تا فروری سبسڈیز پر بریفنگ دی، پاکستان نے سرکاری ملازمین  کی حالیہ  تنخواہ پر  15 فیصد اضافے کے حوالے سے آگاہ  کیا۔ آئی ایم ایف کو وزیراعظم کے 28 فروری کے ریلیف پیکج سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کا ساتویں اجلاس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کارکردگی کا جائزہ لے گا اور قرض پروگرام کی نئی قسط مل سکے گی۔

 

Comments are closed.