امریکہ سمیت دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں نے چین کے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کے مقابلے میں اپنا منصوبہ لانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی سیون ممالک چین کے کئی ممالک تک پھیلے منصوبے کو ٹکر دینے کے لیے ترقی پذیر ممالک میں 600 ارب ڈالرز کی خطر سرمایہ کاری کرے گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا اس منصوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری نہ صرف امریکی عوام کے لیے فائدہ مند ہو گی بلکہ اس سے دنیا کی دیگر اقوام بھی استفادہ کر سکیں گی۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے نہ صرف ہماری معیشتیں بہتر ہوں گی بلکہ یہ ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا جس میں ہم مستقبل کے لیے ایک دوسرے کے ویژن سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔جی 7 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 7 ترقی یافتہ ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ وہ ممالک کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا ہیں۔
2018ء کے اعداد و شمار کے مطابق یہ 7 ممالک عالمی دولت کا 58 فیصد کے مالک ہیں اور ان کے پاس دنیا کے 46 فیصد خام ملکی پیداوار ہے اور مساوی قوت خرید کی بنیاد پر یہ ممالک کل 32 فیصد عالمی جی ڈی پی کے مالک ہیں۔ یورپی اتحاد گروہ 7 میں ایک مہمان کی حیثیت سے شریک ہوتا ہے۔ جی 7 کے اجلاس میں ان ممالک کے سربراہ شریک ہوتے ہیں۔
Comments are closed.