وزیرِ اعظم سپین پیدرو سانچیس نے یکم ستمبر سے دسمبر تک رینفے کے تحت چلنے والی “سیرکانیاس”، “رودالیاس” اور “میدیا دیستانسیاس” ٹرینوں کی ٹکٹوں پر 100 فصد رعائت دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس طرح بارسلونا کے ٹرین سسٹم “رودالیاس” کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں R1/R2/R3/R4/R7 وغیرہ میں مُفت سفر کیا جا سکے گا۔
یہ بات یاد رہے کہ 1 ستمبر سے نافذ ہونے والی 100 فیصد رعائت صرف Renfe کی اپنی ٹکٹوں پر ہو گی، جو عموماً سُرخ یا نارنجی رنگ کی ہوتی ہیں۔
سبز رنگ والی ATM والی ٹکوں پر 50فیصد رعائت ہوگی، جس کا اعلان چند ہفتے پہلے ہو چکا ہے۔
Comments are closed.