سپین میں رواں سال اب تک 15 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کی آمد

میڈرڈ، ہسپانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اب تک پندرہ ہزار ایک سو اڑتالیس تارکین وطن غیر قانونی طور پر سپین میں داخل ہوئے ہیں جو 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11,440 زیادہ ہیں۔ کینری جزائر میں جنوری سے 15 مارچ تک آنے والوں کی کل تعداد میں سے 12,393 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یکم جنوری سے 15 مارچ تک 14,405 تارکین وطن سمندر کے راستے سپین میں داخل ہوئے، جو 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 308.3 فیصد زیادہ ہے۔ تارکین وطن نے یہ سفر 322 کشتیوں کے ذریعے کیا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 145 زیادہ ہے۔

  سمندر کے راستے آنے والے تارکین وطن کی کل تعداد میں سے12,393 نے کینری جزائر میں داخل ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 469فیصد زیادہ ہیں۔

2011 میں تارکین وطن بالیرک جزائر میں سمندر کے ذریعے پہنچے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 54% زیادہ ہےرواں سال یکم جنوری سے 15 مارچ تک سمندری راستے سے سیوٹا میں تارکین وطن کی کوئی غیر قانونی آمد ریکارڈ نہیں ہوئی،

Comments are closed.