اسرائیل کی اقوام متحدہ میں رکنیت کو ختم کیاجائے:ایران

ایران نےشام پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کی جائے۔

العربیہ اردو کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں اسرائیلی بمباری کے واقعات کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت کا خاتمہ کیا جائے۔

Comments are closed.