امریکی انتخابات میں گنتی کا عمل جاری ، کون جیتے گا، کس کی ہو گی ہار، دنیا بھر کی نظریں سپر پاور امریکہ میں ہونے والی اہم سیاسی تبدیلی پر جمی ہیں۔ ایسے میں صدر ٹرمپ نے اپنے بیان سے ایک با ر پھر دنیا کو حیران کر دیا۔
و ووں کی گنتی مکمل ہونے سے پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک طرف اپنی فتح کا اعلان کر دیا تو دوسری طرف انتخابات میں دھاندلی کا الزام بھی عائد کر دیا۔ کہتے ہیں ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے سپریم کورٹ جاوں گا۔ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس سے اپنی تقریر میں امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ “ہم الیکشن جیت نہیں رہے بلکہ جیت چکے ہیں”۔ اپنی فتح کے اعلان کیساتھ ہی انہوں صدارتی انتخابات کو امریکی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی بھی قرار دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم فتح کے قریب ہیں لیکن مخالفین الیکشن کو چوری کرنا چاہتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ رائے شماری کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد ووٹ کاسٹ نہیں ہونے چاہیں۔
اب تک غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امیدوار کو سبقت حاصل ہے جبکہ ری پبلکن اُمیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے پیچھے ہیں۔ اگرچہ عالمی میڈیا اس برتری کو آگے پیچھے کر کے دیکھا رہا ہے، حتمی نتائج جو بھی ہوں اس میں کوئی شک نہیں، پاکستان کی اس میں دلچسپی ، بیگانی شادی میں عبد اللہ دیوانہ ،،والی ہے ۔ پاکستان کو لیکر امریکی پالیسی اس کے اپنے مفادات کے تابع ہوتی ہے ، ہماری تاریخ کے 73 سال گواہ ہیں، امریکہ صدور کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایسے فی الحال اس بحث کو چھوڑ کر یہ جان لیں کہ
کون لوگ امریکی صدر بن سکتے ہیں؟
امریکی صدر بننے کیلئے تین بنیادی شرائط پر پورا اُترنا لازمی ہے۔پیدائش امریکہ میں ہی ہوئی ہو ،عمر کم از کم 35 برس ہو اور کم از کم 14 سے امریکہ کا مستقل رہائشی ہو۔
امریکی صدر کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟
امریکی صدر کو دیگر اخراجات کی مد میں 50 ہزار امریکی ڈالر کیساتھ 4 لاکھ امریکی ڈالر تنخواہ ملتی ہے جس پر ٹیکس بھی لاگو ہوتا ہے۔ 1 لاکھ ڈالر نان ٹیکس ایبل سفری اخراجات اور 19 ہزار ڈالر انٹرٹینمنٹ کی مد میں ملتے ہیں ۔
امریکی صدر کو ملنے والی سفری سہولیات
سفری سہولتوں میں دی بیسٹ کے نام سے مشہور سیاہ رنگ کی صدارتی لیموزین گاڑی کیساتھ میرین ون ہیلی کاپٹر اوربی ائیرفورس ون کا بوئنگ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی کی خفیہ سروس بھی امریکی صدر کو مہیا کی جاتی ہے ۔
امریکی صدر کو کونسی رہائش گاہیں ملتی ہیں؟
دیگر مراعات و سہولیات کے علاوہ امریکی صدر کو تین قسم کی رہائش گاہیں ملتی ہیں، ان میں سے وائٹ ہاؤس میں سرکاری رہائش گاہ اور اوول دفتر شامل ہےجبکہ ڈیوڈ کیمپ میں غیر ملکی سربراہوں یا رہنماؤں کی میزبانی کی سہولت بھی میسر ہوتی ہے۔ امریکی صدر بلیر ہاؤس بھی گیسٹ ہاؤس کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد امریکی صدر کو 2 لاکھ ڈالر پنشن، 2 لاکھ ڈالر الاؤنس، اور 2 لاکھ ڈالر بیوہ الاؤنس بھی ملتا ہے۔
Comments are closed.