ڈالر کی اونچی اڑان ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : ڈالر کی اونچی پرواز بدستور جاری ہے، جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 175.45 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 179 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رواں ہفتے کے دوران 631 ملین ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں، غیر ملکی قرضوں کا حجم 50 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے اور رواں سال اس کی مالیت میں مزید 10 سے 12 ارب روپے بڑھنے کی خبروں کے باعث جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اونچی اڑان برقرار رہی ۔ اس وجہ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 175 اور 176 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 179روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے۔

 انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 48 پیسے کے اضافے سے 175.45 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کے اضافے سے 179 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

 

 

Comments are closed.