اسپین سے برطانیہ آنے والے مسافروں کے لئے 14روزہ قرنطینہ لازمی قرار

بارسلونا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ اسپین سے آنے والے تمام مسافروں کو برطانیہ پہنچنے کے بعد 14 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوگا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کو یقینی بنایا جاسکے

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ اسپین کو گزشتہ چند روز میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد قرنطینہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ان کا کہ یہ فیصلہ شمالی آئرلینڈ اور ویلز کے ساتھ ساتھ حکومت برطانیہ نے بھی کیا ہے۔

اسپین کی حکومت نے برطانیہ کی جانب سے قرنطینہ کی شرط رکھنے پر کہا ہے کہ کورونا کے کیسز مقامی سطح پر ہیں اور قابو میں ہیں۔اسپین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اسپین، برطانیہ کے فیصلے کا احترام کرتا ہے اور حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کی حکومت نے اسپین سے آنے والے افراد کے لیے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے۔

Comments are closed.