بارسلونا میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایاگیا

بارسلونا۔ دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ سلام اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد میں آج یوم عاشور منایا گیا شبیہ تابوت حضرت امام حسین علیہ سلام امام بارگاہ القائم سنٹر بارسلونا کے زیر اہتمام ” چٹا پلاسہ ” میں برآمد ہوا ۔

اس موقع پر ذاکرین نے اپنی تقاریر میں حضرت امام حسین کی عظیم اور روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

جنرل سیکرٹری امام بارگاہ القائم سنٹر بارسلونا سید سعید شاہ نے ہسپانوی اور کاتالونیا کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.