میڈرڈ:چھاتی کے کینسر،صنفی تشدد کے خلاف ویمنز ریس، 32 ہزار خواتین کی شرکت

،

سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں میڈرڈ ویمنز ریس کے انیسویں ایڈیشن کا انعقاد ہوا۔ 32 ہزار سے زائد خواتین نے چھاتی کے کینسر اور صنفی تشدد کے خلاف ریس میں حصہ لیا۔خواتین نے گلابی رنگ کے کپڑے زیب تن کررکھے تھے جس سے میڈرڈ شہر بھی گلابی رنگ میں ڈھل گیا۔

ریس کے شرکا کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کے متعلق بات چیت ضرور ہونی چاہیے اس سے عوام کو آگاہی ملے گی۔اس کے ساتھ بریسٹ کینسر کا شکار مریض کی دیکھ بھال سے متعلق جاننا بھی ضرری ہے۔

خواتین کی دوڑ صنفی تشدد کے خلاف جنگ کو بھی مدنظر رکھاگیا۔ریس کے شرکاء نے ایک ہی نمبر 016 ایمرجنسی ٹیلی فون نمبر والی شرٹ پہن رکھی تھی۔ ریس کا مقصد کینسر کے خلاف جنگ اور اس سے بچاؤ کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے ممکنہ حد تک بچنے کے لیے صحت مند طرز زندگی کی عادات کو فروغ دینا ہے۔

Comments are closed.