سپین،پاکستانی ورکرز کا استحصال کرنے والا تاجر گرفتار

نیشنیل پولیس نے سالامانکا میں محکمہ ایمیگریشن کے ساتھ مل کر کاروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی تاجر کو گرفتار کیاہے۔ جس پر مبینہ طور پر ورکرز کے استحصال کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ پر ورکرز کو بغیر کانٹریکٹ/معاہدے کے تحت طویل گھنٹے کام لیاجارہاہے۔ جس میں معمولی تنخواہ، کھانے اور رہائش فراہم کی جارہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تاجر سے متعلق تفتیش اس وقت شروع ہوئی جب تاجر سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں کا علم ہوا۔ جس نے ہم وطن پاکستانیوں کی کمزورصورتحال کا فائدہ اٹھایا۔ ورکرز نے تاجر کو مبینہ طور پر سوشل کانتراتو/سیکیورٹی رجسٹریشن کے لئے 7000 ہزار یورو تک اد! کئے۔

پولیس نے آپریشن 15 اپریل کو کیا۔

Comments are closed.