بیجنگ سرمائی اولمپکس :آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان کی تقرری کردی گئی

بیجنگ: بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان کی تقرری کے اعلان کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ چینی میڈ یا کے مطا بق بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان مسٹر چاؤ وے ڈونگ اور محترمہ یان جیا رونگ نے میڈیا سے باضابطہ ملاقات کی۔

کھیل کے دوران، دونوں ترجمان اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی/انٹرنیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کے ترجمان کے ساتھ مشترکہ طور پر بیجنگ سرمائی اولمپکس/ سرمائی پیرا اولمپک گیمز کی پریس کانفرنس منعقد کریں گے، مقابلے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے، اور میڈیا کے سوالات کے جواب دیں گے۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے نائب چیئرمین اور سیکرٹری جنرل ہان زی رونگ نے کہا کہ 6 سال سے زیادہ عرصے کی تیاری کے بعد بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ معلومات کا بروقت، درست اوربھرپور اجراء بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ یہ اولمپک جذبے کو فروغ دینے اور”سادہ، محفوظ اور شاندار ” “گیمز کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات میں سے بھی ایک ہے۔

Comments are closed.