بارسلونا۔ سپین کے صوبے کاتالونیا میں کورونا وائرس بے قابو ہونےکے بعد ہیں، بارسلونا سمیت کاتالونیا کے دیگر علاقوں میں چھ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جنرالیتات دی کاتالونیا نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے نئے قانون کی منظوری دے دی یے، جس کے مطابق صوبہ بھر میں 6 سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے، اجلاس میں شرکت اور پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد قانون آج سے نافذالعمل ہوگیاہے۔
صوبے بھر میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے رعایت ہوگی تاہم سماجی فاصلہ برقراررکھنا اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انسداد کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔ عوامی مقامات پر 6 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی کے ساتھ کھانے یا مشروبات کی بھی اجازت نہیں۔
وزارت صحت کی تجویز کے بعد میٹنگز کو 10 سے کم کر کے 6 افراد تک محدود کیا گیا، تجویز کی منظوری بدھ کے روز کی گئی۔ قرنطینہ کو بھی 14سےکم کر کے10 روز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.