کاتالونیا،12 مئی انتخابات، سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کااکٹھ

کاتالونیا میں انتخابی معرکہ 12 مئی کو سجے گا صوبہ کاتالونیا کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔اسی سلسلہ میں سوشلسٹ پارٹی کےایگزیٹو کمیٹی کے ممبر پاکستانی احمد سردار نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی کا اکٹھ کیا۔

پروگرام کا انعقاد سوشلسٹ پارٹی بارسلونا کے ہیڈ آفس میں کیاگیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انتخابی مہم کےپروگرام کو پہلی دفعہ پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی شرکت نے منفرد بنایا۔ اس موقع پر احمد سردار کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے تمام نوجوانوں کو جو کسی بھی سیاسی تنظیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کو ضرور آگے آنا چاہیے۔ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے پاکستانی نوجوانوں کو مقامی سیاست کا حصہ بننا چاہیے۔

ایونٹ کی میزبانی احمد سردار نے کی جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوارفاران پیدرات، سبرین آرابی نےخصوصی شرکت کی

 ایونٹ میں کاتا لونیا کی سابقہ گورنر موتسریرات گارسیا، سابقہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن محمد چائب، سابقہ اور موجودہ نامزد امیدوار ارنیستو کاریون، بلدیہ بارسلونا کی طرف سے سارہ بیلبیدا نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.