بارسلونا۔ مقامی اخبار لابنگواردیہ کے مطابق صوبہ کاتالونیاکی مقامی پولیس نے فرانس اور ویانا میں حملوں کے بعد کاتالونیا میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے انتباہ جاری کیاہے۔پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور خاص مقامات پر سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ حفاظتی اقدامات سخت کرنے کاحکم دیاہے۔
سرکلر کے مطابق حملہ اکیلا شخص یا چھوٹے گروپ کی شکل میں کیاجاسکتاہے۔پولیس اہلکاروں کو حملہ آورووں کی طرف سے جیکٹس اور آتشیں اسلحہ،چاقو کے استعمال کے حوالے سے بھی خبردار کیاگیاہے۔
کچھ روز قبل فرانس اور بعد میں آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیان جس کے بعد یورپی ممالک نے سرحدوں پر بھی چیکنگ سخت کردی ہے۔ فرانس اور ویانا میں ہونے والے حملوں کے بعد کاتالونیا اور بارسلونا میں حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
Comments are closed.