بیجنگ :چائنا پبلک ریلیشنزایسوسی ایشن اورچائنا ایسوسی ایشن آف انٹرپرائزز ود فارن انویسٹمنٹ نے مشترکہ طورپرایک بریفنگ کا انعقاد کیا۔
قومی ترقیاتی واصلاحاتی کمیشن اوروزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں، نئی ٹیکنالوجیزاورای کامرس انٹرپرائزز کے نمائندوں کو حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے دواجلاسوں میں قومی ترقیاتی واصلاحاتی کمیشن کی ترجیحات ، ملک کی اقتصادی صورتحال، معاشی پالیسیوں اورغیرملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے لیے مواقع سے متعلق آگاہ کیا۔
کمیشن کے متعلقہ اہلکاراوروزارت تجارت کے فارن انویسٹمنٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نشاندہی کی کہ رواں سال کے معاشی اہداف میں مستحکم نمو کو مزید ترجیح دینا، سپلائی سائیڈ کی ساختی اصلاحات کو باضابطہ طور پرمربوط کرنا ، گھریلو مانگ کو بڑھانا اورمزید مضبوط معاشی ترقی کے ساتھ اداروں کی حمایت کرنا ، شامل ہیں۔ چین دوہری گردش کے نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو تیز کررہا ہے، جس سے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لیے مزید وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
Comments are closed.