چین افغان عوام کی مدد کے لیے انسان دوستی کے اصول پر عمل پیرا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین افغانستان کو ہنگامی انسان دوست امداد کی فراہمی جاری رکھے گا اور افغان عوام کو درپیش عارضی مشکلات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔

12 دسمبر کو افغانستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے افغان عبوری حکومت کی وزارت انصاف کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی ، 13 دسمبر کو افغانستان کے لیے چینی حکومت کی ہنگامی انسان دوست امداد کے تحت موسم سرما میں استعمال ہونے والے سازوسامان کی دوسری کھیپ کابل میں افغان حکام کے حوالے کی گئی۔

وانگ وین بین نے کہا کہ افغانستان کے ایک دوستانہ ہمسایے اور مخلص دوست کے طور پر، چین نے ہمیشہ افغانستان کی پرامن تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کے لیے اپنی بھر پور مدد فراہم کی ہے۔اس کے علاوہ چین نے دوطرفہ تجارت کو وسعت دے کر افغان عوام کی موثر مدد کی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں ایک ہزار ٹن سے زائد افغان چلغوزہ چین میں فروخت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے افغانستان میں سماجی نظام کے استحکام اور معیشت کی بحالی میں ٹھوس تعاون کیا ہے۔

Comments are closed.