بیجنگ: چین کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت انفراسٹرکر اور توانائی کے منصوبوں میں بڑی پیش رفت ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ کا انٹرنیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کا ایک اہم پائلٹ پروگرام ہے۔ سی پیک کے تحت متعدد شاہراہوں کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا اور معاشی ترقی کو فروغ ملا اور مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچا۔
ہوا چونئنگ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بعد بھی سی پیک کے منصوبے معمول کے مطابق آگے بڑھے۔ یہ منصوبے پاکستان کی معاشی نمو کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دونوں ممالک موجودہ منصوبوں کے ساتھ ملازمتیں دینے کے لئے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.