اٹلی ایئرپورٹس پر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ، پانچ میں وائرس کی تصدیق

اٹلی ایئرپورٹس پر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ، پانچ میں وائرس کی تصدیقروم: کورونا وبا کے دوبارہ بڑھتے کیسز کے بعد اٹلی نے دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹس پر ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا. پہلے روز سپین سے اٹلی جانے والے دو افراد سمیت پانچ مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی.

کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے جاری قوائد اور قوانین کے تحت اٹلی کے ہوائی اڈوں پر سپین ، یونان، مالٹا اور کروشیا س9ے آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے متعدد مسافروں کے ٹیسٹ نتائج مثبت آنے پر ان کو قرنطینہ کردیاگیا.
مقامی میڈیا کے مطابق بارسلونا سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے 6 سالہ لڑکے کا ٹیسٹ مثبت آیاہے جبکہ باقی خاندان کے ٹیسٹ منفی سامنے آئے۔نتائج کے بعد خاندان کے افراد کو الگ الگ کردیاگیا۔ سپین سے سفر کرنے والے ایک اور نوجوان کا ٹیسٹ بھی مثبت ہوا۔باقی تین افراد جن کا ٹیسٹ کا نتیجی مثبت ہوا انھوں نے یونان اور مالٹا سے سفر کیاتھا۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے بعد متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں یہ فیصلہ بھی کیاگیاہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ائیرہورٹ پر خصوصی کیبن لگائے گئے ہیں جہاں پر ٹیسٹ رپورٹ 30 منٹ بعد مل جاتی ہے۔*

Comments are closed.