بارسلونا۔ کاتالونیا کے سیکرٹری جنرل برائے صحت مارک رومینٹل نے کہاہے کہ 16 اکتوبر کو بار اور ریسٹورنٹس کو ڈیلیوری سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ان میں تبدیلی کا تاحال کوئی امکان نہیں ہے۔لیکن جب حالات قابو میں ہوں گے تو دوبارہ معمول پر آسکتے ہیں۔ایسا نہ ہوپابندیوں کو جلدی ہٹانے کی صورت میں بعد میں زیادہ عرصے کے لئے پابندیوں کو اطلاق کرنا پڑے۔
شہریوں کی جانب سے پابندیوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے حکومت جمعہ سے پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کوویڈ 19 کے پھیلاو کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہےواضع رہے اس وقت کاتالان حکومت لاک ڈاون سمیت مختلف تجاویز پرغور کررہی یے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار سے زائدمتاثرین سامنے آئے ہیں۔جبکہ 39افراد کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔گزشتہ 14 دنوں کے دوران ایک لاکھ باشندوں میں وائرس پھلینے کہ شرح 607.8فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.