ویکسین لگوانے والے غیرملکیوں کیلئے یورپی ممالک کی سرحدیں کھلنے کا امکان

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ان غیرملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا امکان ظاہر کیا ہے جنہوں نےمکمل طور پر ویکسینیشن کرالی ہے۔یہ سفارشات جمعہ کو یورپی یونین کے وزرا کے سامنے کیے جانے کا امکان ہے۔

کونسل کے مطابق ممبر ممالک ویکسینیشن کا ثبوت قبول کرنے کے بعد غیر یورپی ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورنٹائن سے استثنا دے کر غیر ضروری سفری پابندیوں کو ختم کرناہوگا۔ یورپی یونین کے مطابق گزشتہ 14 دنوں کےدوران ڈبلیو ایچ او کی منظور کردہ ویکسین کا استعمال کیا ہو اس کو بھی سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

ایسے ممالک جہاں پر کورونا وباء زیادہ ہو وہاں موجود یورپی یونین کے شہریوں اور ایسے افراد جو کہ یورپ کے کسی ملک کا رہائشی اجازت نامہ رکھتے ہیں ان کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے امکان ہے کہ یورپی یونین جلد غیر یورپی ممالک کے شہریوں کے یورپ داخلے کے حوالے سے مزید اعلان کرے گی۔

Comments are closed.