بارسلونا(بادالونا) میں دو پاکستانی گروپوں میں شدید لڑائی، 4 افراد شدید زخمی 7 گرفتار

بارسلونا کے نواحی علاقہ بادالونا کے سانت روک علاقے میں دو پاکستانی گروپوں میں شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑائی دو بڑے پاکستانی گروپوں میں ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شدید زخمی شخص کے گردن کے پاس کٹ، اورپیٹ میں تین کٹ لگے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور مبینہ طور پر لڑائی میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

لڑائی کی متعدد ویڈیو گزشتہ رات دے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہیں۔

Comments are closed.