فرانس نے غیر یورپی ممالک کے لیے سرحدیں بند کردیں

فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹکس کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا سے آنے والا نئی قسم کا وائرس خطرناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے غیر یورپی یونین ممالک کے لیے سرحدیں بند کریں گے، صرف ضروری سفر کی اجازت ہو گی۔

جین کاسٹکس کا کہنا ہے کہ کورونا کے سخت اقدامات کی بدولت تیسرے ملک گیر لاک ڈاؤن سے بچا جا سکتا ہے۔قوی امکان ہے پابندیوں کااطلاق اتوار سے ہوگا۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ میں توسیع کر دی،سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ 31 مارچ سے بڑھا کر17 مئی 2021 تک کر دی۔

Comments are closed.