جبرالٹر نے اپنے شہریوں کو سپین کے سفر کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے شہری جو کہ سپین کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ سپین میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی پیروی کریں۔ حکومت کی جانب سے شہریوں کے لئے وارننگ کورونا وباء کے باعث سپین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔
سپین میں سمانا سانتا کے بعد ایک بار پھر صوبائی حکومتوں نے شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لئے متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں۔ جبرالٹر حکومت نے شہریوں کو سفر سے قبل مکمل معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیاہے۔ تاکہ شہری کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔۔
جبرالٹر میں حکام نے کورونا ویکسین لگانے کی کامیاب مہم چلائی ہے جبرالٹر میں 28 ہزار 8 سو افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں جبکہ 37 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔
Comments are closed.