پلاسہ سانت خائمے میں عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا لا دونا کی جانب سے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں متعدد تنظیموں کے عہدیداران اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
خواتین کے مظاہرے کا مقصد طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد افغان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ خواتین تنظیمات کی جانب سے مطالبہ کیاگیاکہ خواتین کو برابر حقوق ملنے چاہیے ماضی کی طرح خواتین کے حقوق سلب نہیں کئے جانے چاہیے۔ مظاہرے میں شریک خواتین کا پیغام تھاکہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ تنظیمات کی جانب سے دنیا بھر کے لیڈران سے افغانستان میں امن کے عمل کو ممکن بنانے کے لئے کردار اداکرنے کی اپیل بھی کی گئی
پیر کے روزاس سے قبل کاتالان صدر نے وزیراعظم پیدرو سانچز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کو خوش آمدید کہیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق سپین میں 750 سے زائد افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں جن میں 242 افراد کاتالونیا میں رہائش پزیر ہیں۔
Comments are closed.