آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کا گرین پراجیکٹس کے بدلے قرضوں میں چھوٹ پر غور

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس موسم خزاں میں ہونے والے عالمی موسمیاتی سمٹ میں ٹھوس تجاویز کی توقع کی جا رہی ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی رواں ہفتے ہونے والی موسم بہار کی میٹنگز میں غریب ممالک کے قرضوں کو ماحول دوست ’سبز‘ سرمایہ کاری کے بدلے معاف کرنے کے منصوبے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے

خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح دنیا کو نام نہاد سبز قرضوں کے تبادلے کا خیال سمجھ آتا ہے۔ورلڈ بنک کی ترجمان نے بھی اسی نکتے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس کے بحران نے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تباہیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کرنا نہائیت مشکل بنا دیا ہے۔

ورلڈ بنک کی ترجمان کے مطابق ایک تکنیکی ورکنگ گروپ جس نے نہ صرف آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے نمائندوں کو بلکہ اقوام متحدہ اور او سی ای ڈی کے نمائندوں کو بھی اکھٹا کیا، اس ہفتے شروع کیا گیا تھا۔ تاکہ اس طرح کے چیلنجوں سے نبرد آزما ممالک کی مدد کے تخلیقی مواقعوں کو جائزہ لیا جا سکے

Comments are closed.