دپیکا پڈوکون مبینہ منشیات سے متعلق واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں

مانیٹرنگ ڈیسک

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور سمیت بولی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کو منشیات کیس میں طلب کرنے کے بعد بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ دپیکا پڈوکون مبینہ’ڈرگ چیٹ’ سے متعلق واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں۔این سی بی کی جانب سے بھارتی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق این سی بی نے ان اداکاراؤں کی کچھ واٹس ایپ چیٹ حاصل کرنے کے بعد سمن جاری کیے جن میں منشیات سے متعلق بات چیت کا اشارہ ملا تھا۔دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش کے فون سے بھی کچھ واٹس ایپ میسیجز حاصل کیے گئے تھے جن میں ممنوعہ منشیات سے متعلق ‘ڈی’ اورکے درمیان بات چیت کا انکشاف ہوا تھا۔

این سی بی نے دپیکا پڈوکون کی مبینہ چیٹس ریکور کرنے کے بعد ان کا نام تفتیش میں شامل کیا جس میں وہ اپنی منیجر کرشمہ پرکاش سے حشیش لانے کا کہہ رہی تھیں۔بولی وڈ کے صف اول کے نام اس وقت سامنے آئے جب این سی بی کی جانب سے سشانت سنگھ کی ٹیلنٹ منیجر جیا سہا سے تفتیش کی گئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی این سی بی نے ریا چکربورتی کے ساتھ جیا سہا کی چیٹس میں سی بی ڈی آئل (کینابڈیول) سے متعلق بات چیت کی گئی تھی، جس کے بعد جیا سہا اور اداکارہ شردھا کپور کے درمیان بھی سی بی ڈی آئل سے متعلق چیٹ ریکور کی گئی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دپیکا پڈوکون اس واٹس گروپ کی ایڈمن تھیں جہاں منشیات سے متعلق کی جانے والی مبینہ چیٹس نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی نظر میں آئیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلیبریٹی مینیجر جیا سہا بھی اس چیٹ گروپ کی ایک ایڈمن تھیں جبکہ دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش اس کی ایک رکن تھیں۔

بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے جیا سہا کو مسلسل 3 روز تک پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا اور اسی دوران ٹیلنٹ مینیجر نے الزام لگایا کہ وہ نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش نے سیلیبریٹرز کو منشیات دیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جیا سہا نے اپنے سیلیبریٹی کلائنٹس کے ساتھ اس حوالے سے کی جانے والی بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔
ان کے علاوہ گزشتہ روز دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ بھی این سی بی کے دفتر میں پیش ہوئی تھیں۔

تاہم این سی بی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ کی جانب سے کوئی تحریری یا زبانی درخواست موصول نہیں ہوئی۔این سی بی کی جانب سے دپیکا پڈوکون کو گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا تاہم وہ آج (26 ستمبر) کو پیش ہوں گی، ان کے علاوہ سارہ علی خان اور شردھا کپور بھی آج ہی پیش ہوں گی۔اداکارہ ریا چکربورتی کو نارکوٹکس بیورو نے 8 ستمبر کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انہیں 9 ستمبر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔انہیں رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اداکارہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے نارکوٹکس بیورو کے سامنے تفتیش میں اعتراف کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی تھیں اور یہ کہ اداکار کی رہائش گاہ پر منشیات استعمال کرنے کی پارٹیاں بھی ہوتی تھیں۔نارکوٹکس بیورو نے ریا چکربوتی کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت سے 22 ستمبر تک ان کا ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا جس میں 6 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ریا چکربورتی کی گرفتاری کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے نارکوٹکس بیورو کے سامنے کم از کم 28 بولی وڈ شخصیات کے منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے بتایا تھا۔

ریا چکربورتی نے جن 28 شخصیات کے حوالے سے نارکوٹکس بیورو کو بتایا تھا ان میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، اداکارہ راکول پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا کے نام بھی شامل تھے۔بعدازاں نارکوٹکس بیورو نے تصدیق کی تھی کہ ریا چکربورتی کے بیان کے بعد جلد ہی سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا سے بھی تفتیش شروع کردی جائے گی۔

7 Comments
  1. plumbing accessories list says

    Usually I don’t learn post on blogs, but I wish to say
    that this write-up very forced me to check out and do so!

    Your writing taste has been amazed me. Thanks, quite great article.

  2. joe biden 46 hat says

    Hi there, just wanted to mention, I enjoyed this post.
    It was inspiring. Keep on posting!

    my site; joe biden 46 hat

  3. houston junk car buyers says

    Hiya! Quick question that’s entirely off topic. Do you know
    how to make your site mobile friendly? My website looks weird
    when browsing from my iphone 4. I’m trying to find a template or plugin that might be able to fix this issue.
    If you have any recommendations, please share.
    Cheers!

    my site; houston junk car buyers

  4. scrap cars for sale says

    Keep this going please, great job!

    Also visit my web blog – scrap cars for sale

  5. junk car buyer houston tx says

    I’ve been exploring for a little for any high quality articles or blog posts in this kind of space .
    Exploring in Yahoo I eventually stumbled upon this site.
    Studying this info So i am satisfied to express that I have an incredibly
    excellent uncanny feeling I found out exactly what I needed.
    I such a lot undoubtedly will make certain to do not omit this web site and provides
    it a glance regularly.

    Feel free to surf to my web blog; junk car buyer houston tx

  6. car junk yards says

    obviously like your website but you have to test the spelling
    on quite a few of your posts. Several of them are rife with spelling problems and I to find it very troublesome
    to inform the truth on the other hand I will surely come back again.

    Take a look at my web blog – car junk yards

  7. bit.ly says

    I enjoyed this. Thank you.

Comments are closed.