نومنتخب امریکی صدر ایک انٹرویو کے دوران کہاہے کہ جوبائیڈن نے کہا کہ وہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی عوام کو ہدایت کریں گے کہ وہ ان کے ابتدائی 100 روز میں ماسک پہنیں تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے۔ عوام سے ہمیشہ کے لیے ماسک پہننے کا نہیں کہوں گا یہ صرف 100 دن کی بات ہے، یقین ہےکہ اگر ہر امریکی شہری ماسک پہنے تو کورونا میں تیزی سے کمی ہوسکتی ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری اداروں میں بھی ماسک کے لازمی استعمال کے احکامات جاری کریں گے۔ ان کے خیال میں اگر عوام ماسک پہنتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ویکسی نیشن کا عمل بھی ہوتو ہم کورونا کو تیزی سے ختم کریں گے۔
انھوں نے کہاکہ میری نائب صدر کاملا ہیرس فیس ماسک پہن کر ایک مثال بن کر دکھائیں گی جب کہ میں ایک آرڈر جاری کروں گے جس کے تحت سرکاری اداروں میں ماسک پہننا لازم ہوگا، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن، اندرون ملک ٹرانسپورٹیشن، جہازوں، بسوں اور دیگر مقامات پر بھی ماسک پہننا ہوگا۔
Comments are closed.