میڈرڈ۔ ہسپانوی حکومت نے کرسمس کے موسم موقع پر پارٹیوں کو چھ افراد تک محدود رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔کرسمس اور نئے سال کے موقع پر رات کے وقت 1 بجے کے کرفیو کو نافذ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ تجاویز کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے تیار کئے گئے مسودے میں پیش ہی گئی ہیں۔
مسودے کے متن میں معاشرتی اجتماعات کو ایک ہی گھر کے افراد تک محدود رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، اور دیگر افراد کی تقریبات میں شمولیت کی صورت میں ہونے کی صورت میں تعداد چھ افراد تک محدود کرنے کی سفارش کی گئی یے۔
دستاویز میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ ماسک کا استعمال، باقاعدگی سے ہاتھ دھونے، معاشرتی فاصلے، اندرونی جگہوں کی وینٹیلیشن کو زیادہ سے زیادہ بنانا، رابطوں کو کم سے کم کرنا اور علامات کی صورت میں گھر پر رہنا، تشخیص یا کسی کورونا وائرس کیس سے رابطے کی صورت میں خود کو قرنطینہ کرنا شامل ہیں۔ اس متن میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ شہری معاشرتی اجتماعات سے گریز کریں۔مسودے میں سپین بھر میں ہونے والی تھری کنگ پریڈ کرنے کی بھی مخالفت کی گئی ہے۔اجتماعات کی صورت میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھنا لازمی قرار دیاگیاہے۔
مسودہ ابھی منظوری کے مراحل میں ہے۔ اسے منظوری کے لئے بین الصوبائی کونسل میں بحث اور منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ جہاں مرکزی اور صوبائی محکمہ صحت کے سربراہان اس کا جائزہ لیں گے۔
Comments are closed.