سپین کی وزیر صحت کارولینا داریاس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام کے بعد تیسری ویکسین کی خوراک لگانے کی بھی ضرورت ہوگی۔ لیکن اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ تیسری خوراک کب لگائی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ اسپین میں عوام کو ہر سال ویکسین لگائی جائے گی، تاکہ کورونا کے مقابل مدافعتی قوت قائم رہے۔
22جولائی تک 4860630 افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ 3787556 افراد یعنی 48.3فیصد آبادی کی دونوں خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔ سپین نے ویکسین فائزر کے ساتھ 1.8 ملین جبکہ موڈرنا کےساتھ 400 ملین یورو کا کانٹریکٹ کیاہے۔
سپین میں کورونا وائرس میں کمی کے بعد عائد پابندیوں میں نرمی کر دی تھی تاہم وائرس کےپھیلاو میں اضافے اور وائرس کی نئی ڈیلٹا قسم کے کیسز آنے کے بعد سپین کے متعدد صوبوں نے دوبارہ کئی قسم کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔کاتالونیا اور ویلنسیا میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیاہے۔
Comments are closed.