سپین: کاتالونیا میں نئی قسم کے وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

بارسلونا۔ صوبائی وزیرصحت البا ورگس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم کا ایک کیس کاتالونیامیں سامنے آیاہے۔ انھوں نے امکان ظاہر کیاہے کہ کیسز ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری اعدادوشمار کے مطابق کاتالونیا میں 2308 نئے کیسز جبکہ 48 اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی ہیں۔اس وقت ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 2150 جن میں 101 افراد کا اضافہ ہواہے۔

سپین بھر میں کرسمس تہوار کے موقع پر لاک ڈاون سمیت دیگر پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔ جس سے مختلف علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ کورونا کے پھیلاو اور کیسزمیں اضافے کے باعث کاتالان حکومت نے نئے انسدادِ کورونا اقدامات کی منظوری دی تھی جو کہ آج 7 جنوری سے 17 جنوری تک دس دن کے لیے نافذ رہیں گے۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظرصوبہ بھر میں نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ شہریوں اپنے علاقوں تک محدود کرتے ہوئے بلا کسی ضرورت میونسپلٹی چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

400 میٹر سے بڑے کمرشل سینٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔بارز، ریسٹورنٹس پہلے کی طرح صرف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کرنا ہوگا۔ 1000 کیپیسٹی والے تھیٹر، سینما گھر کنسرٹ ہال صرف 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔رات کو 10 سے صبح 6 بجے تک کرفیوں پہلے کی طرح نافذ رہے گا۔

Comments are closed.