بارسلونا ائیر پورٹ پر مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ائیرپورٹ اتھارٹی اینا کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بارسلونا کے ایل پرات ائیر پورٹ پر فروری کے مہینے میں 3,651,911 مسافروں کو رجسٹرڈ کیاگیا، گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں یہ تعداد 16.6% زیادہ ہے، مسافروں کی تعداد میں 11.8% اضافہ ہوا۔

میڈرڈ سپین کا مصروف ترین ہوائی اڈہ تھا، جس میں 4,713,881 مسافروں نے سفر کیا۔جوکہ فروری 2023 کے مقابلے میں 12.9% جبکہ 2019 کے مقابلے میں 13.6% زیادہ تھے۔ فروری کے دوران بارسلونا ہوائی اڈے پر 23,587 ٹیک آف اور لینڈکیا جو کہ 2023 میں 13.6 فیصد اور 2019 میں 3.9 فیصد زیادہ تھیں۔

 جنوری اور فروری 2024 سمیت اس سال اب تک کے مسافروں کی تعداد 7,159,589 ہے۔ یہ 2023 میں 15.3 فیصد اور 2019 میں 9.4 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔

Comments are closed.