سپین: چارلی ہیبڈو پر حملے سے تعلق پر بارسلونا سے بھی ایک پاکستانی گرفتار

اٹلی میں انسداد دہشت گردی پولیس اور یورپین یونین کے ادارے یوروپول نے دو سال قبل فرانس میں پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے جریدے چارلی ایبڈو کے دفاتر پر ہونے والے حملوں سے منسلک ہونے کے شبہے میں چند پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

اس ضمن میں بارسلونا کے متصل ڈسٹرکٹ اوسپتالیت دے یبریگات میں بھی ایک پاکستانی کی گرفتاری ہوئی ہے،ملزم کی عمر ستائیس برس ہے۔اس کارروائی سے قبل اٹلی اور دیگر ممالک سے چند پاکستانی افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر الزام ہے کہ ان کا ظہیر حسن محمود سے براہ راست تعلق تھا۔

واضح رہے کہ 2020 میں پاکستانی شہریت رکھنے والے 18 سالہ ظہیر حسن محمود نے چارلی ایبڈو کے دفاتر پر ہونے والے حملوں میں چھریوں کی مدد سے دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

Comments are closed.